the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
تیپی 5 فروری ( ایجنسیز) ٹرا نس ایشیا ایر ویز جہا ز کے حا د ثہ میں مر نے والو ں کی تعداد 31 تک پہنچ گئی ہے جبکہ جہا ز میں جملہ 58 مسا فر سوا ر تھے ۔ بچا و ر ا حت کے ور کرس نے ر بر ٹیو ب کی مدد سے 15 لو گو ں کو ز ندہ بچا لیا ۔ تائیوان کی ٹرانس ایشیا ایئرویز کا طیارہ پل سے ٹکرانے کے بعد دریا ئے تائی پے میں جا گرا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ تائیوان کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں 58 مسافر اور جہاز کا عملہ سوار تھا جس میں زیادہ تعداد چین کے سیاحوں کی تھی۔ امدادی ٹیموں کے



اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ طیارے کے حادثے کی جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ دریا میں گرنے سے قبل پل سے ٹکرایا جبکہ سامنے سے آنے والی ٹیکسی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران اب تک 15 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے تاہم 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 21 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ دوسری جانب ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں ابتدائی طورپر کچھ کہنا قبل از قت ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.